برفانی طوفان کے بعد استنبول ایئرپورٹ پر 24 گھنٹوں بعد پہلی پرواز کی آمد

January 25, 2022

برفانی طوفان کے بعد استنبول کے ایئرپورٹ پر 24 گھنٹوں بعد پہلی پرواز کی آمد ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایک رن وے کلیئر ہونے کے بعد وینزویلا سے آنے والی پرواز نے لینڈنگ کی۔

ترک ایئر لائنز کی تمام پروازیں آج رات تک کیلئے بند ہیں۔ خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ برفانی طوفان کے باعث ترکی اور یونان میں اہم ہائی ویز بند ہیں۔

برفانی طوفان کے باعث یونان میں آج عام تعطیل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں فوج سڑکوں پر پھنسے افراد کی مدد کے لیے موجود ہے۔