آج سندھ میں کورونا کے 1735 نئے کیسز رپورٹ، 7 مریضوں کا انتقال

January 25, 2022

فوٹو: فائل

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7753 ہوگئی ہے، جبکہ 7636 ٹیسٹ کروانے سے 1735 نئے کیسز سامنے آئے۔

یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مزید 7 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اموات کی تعداد 7753 ہوگئی ہے جو شرح اموات کا 1.5 فیصد ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 7636 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے 1735 کیسز کا پتہ چلا جو موجودہ تشخیصی شرح کا 22.7 فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 7487696 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 528851 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں 90 فیصد یعنی 475876 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 790 مریض بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت 45222 مریض زیر علاج ہیں، ان میں سے 44737 گھروں میں، 37 آئسولیشن مراکز اور 448 مختلف ہسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 392 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 19 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق 1735 نئے کیسز میں سے 1478 کراچی سے سامنے آئے ہیں جن میں 690 شرقی، 314 جنوبی، 270 وسطی، 112 کورنگی، 78 ملیر اور 14 غربی میں سامنے آئے۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 86، لاڑکانہ اور سکھر 23-23، جیکب آباد 13، گھوٹکی 12، شکارپور 10، خیرپور 9، شہید بینظیر آباد 7، ٹھٹھہ 5، میرپورخاص 4، جامشورو 3، بدین، دادو، کشمور اور سانگھڑ 2-2 کیسز ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 24 جنوری تک 33462019 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 182199 ویکسین لگائی گئی۔ مجموعی طور پر 33644218 ویکسین لگائی گئی ہیں جو کہ آبادی کا 60.62 فیصد بنتا ہے۔