پریزیڈنٹ ٹرافی میں ایس این جی پی ایل نے ناپسندیدہ ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
پی ٹی وی کی ٹیم فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم ہدف کا دفاع کرنے والی ٹیم بن گئی۔
پریزیڈنٹ ٹرافی میں پی ٹی وی اور ایس این جی پی ایل کے میچ میں 231 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
ایس این جی پی ایل کی ٹیم 40 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
اس سے قبل 1794 میں ایم سی سی کی ٹیم اولڈ فیلڈ کے خلاف 41 رنز کا ہدف عبور نہ کر سکی تھی۔