وزیر اعظم سے بحرینی ولی عہد کا رابطہ، لاہور دہشتگردی واقعے کی مذمت

January 25, 2022

فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان سے بحرینی ہم منصب ولی عہد سلمان بن حماد نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، بحرینی ولی عہد نے 20 جنوری کو لاہور میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق سلمان بن حمد نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعا کی، بحرین کے ولی عہد نے پاکستانی عوام اور قیادت سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بحرین کی حمایت اور اظہار ہمدردی و تعزیت پر ولی عہد سے اظہار تشکر کیا اور ہرقسم کی دہشت گردی کو شکست دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔