• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی نے پاکستان کا پہلا ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک جاری کردیا

پاکستان نے پائیدار سرمایہ کاری کی عالمی منڈی میں اہم پیشر فت کی ہے۔ اس حوالے سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے پاکستان کا پہلا ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک جاری کردیا۔

ایس ای سی پی کے مطابق نئے فریم ورک کے تحت اسیٹ مینجمنٹ کمپنیاں ای ایس جی میوچل فنڈز متعارف کرواسکیں گی، ای ایس جی میوچل فنڈز ماحول، سماجی ذمہ داری اور بہتر گورننس پر عمل کرنے والی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔

ایس ای سی پی کے مطابق ایکویٹی ای ایس جی فنڈز پی ایس ایکس سسٹین ایبلٹی انڈیکس میں شامل کمپنیوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈیٹ ای ایس جی فنڈز گرین، سوشل اور سسٹین ایبلٹی لنکڈ قرضہ جاتی انسٹرومینٹ میں بھی سرمایہ کاری کریں گے، فریم ورک پاکستانی کمپنیوں کو بہتر ای ایس جی معیار اپنانے کی ترغیب دے گا۔

ایس ای سی پی کے مطابق نئے ضوابط کے تحت ای ایس جی فنڈز کے کم از کم 50 فیصد اثاثے ای ایس جی سرمایہ کاری میں رکھنا لازمی ہوگا۔ ایس ای سی پی کے مطابق فریم ورک گرین واشنگ کی روک تھام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دے گا۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک، ایس ای سی پی کے پائیدار مالیاتی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم سنگ میل ہے۔

قومی خبریں سے مزید