اسٹاک مارکیٹ، اتار چڑھاؤ کے دوران فروخت کا دباؤ برقرار، 36 پوائنٹس کی کمی

January 26, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، اتار چڑھاؤ کے دوران فروخت کا دبائو برقرار، کے ایس ای100انڈیکس میں 36پوائنٹس کی کمی،48.34 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی۔سرمایہ کاری مالیت میں 13 ارب 2 کروڑ 25 لاکھ روپے کی کمی ،تاہم کاروباری حجم 29.23 فیصد زیادہ رہا۔