پاکستان نے مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 1565ارب روپے بیرونی قرضہ لیا

January 26, 2022

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )پاکستان نےرواں مالی سال 2021-22کے پہلے چھ ماہ ( جولائی تا دسمبر)میں 1565ارب روپے (9ارب 43 کروڑ 20لاکھ ڈالر) کا بیرونی قرضہ لیا۔ اس میں سے 26ارب 55کروڑ روپے(15کروڑ 89لاکھ ڈالر) گرانٹس کی مد میں موصول ہوئی،باہمی معاہدوں کے تحت چین ، فرانس ، جرمنی ، جاپان ، کوریا، عمان ، سعودی عرب ، برطانیہ اور امریکا نے قرضہ فراہم کیا ۔ذرائع کےمطابق پاکستان نے ملٹی لیٹرل مالیاتی بین الاقوامی اداروں سے 495 ارب26کروڑ10لاکھ روپے (دو ارب 90کروڑ ڈالر ) ، باہمی معاہدوں کے تحت 24ارب93کروڑ روپے (15کروڑ ڈالر)، بانڈز کے ذریعے 165 ارب92کروڑ71لاکھ روپے (ایک ارب 4کروڑ ڈالر )،کمرشل بنکوں سے 348ارب46کروڑ57لاکھ روپے(دو ارب تین کروڑ17لاکھ ڈالر )،سعودی عرب سے بطور ڈیپازٹ 530ار ب30کروڑ روپے ( تین ارب ڈالر ) قرضہ لیا۔