فیروز خان اداکاری کے بعد گلوکاری کیلئے تیار

January 26, 2022

فیروز خان اداکاری کے بعد گلوکوری کیلئے تیار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اداکاری کے بعد گلوکاری کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اداکار کو ریپنگ کی پریکٹس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ ایسا وقت ہے جب میں آکر تباہی مچاناچاہتا ہوں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ یہ گانا جلد ریلیز ہونے والا ہے‘۔

فیروز خان کی اس ویڈیو کو اب تک 8 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اداکار کے مداح اُن کے اس گانے کو سننے کے لیے بھی بے تاب ہیں۔

خیال رہے کہ فیروز خان اداکاری کی دنیا میں پہلے ہی اپنا لوہا منوا چکے ہیں اور اب تک کئی کامیاب ڈراموں کے مرکزی کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھا چکے ہیں۔