ای وی ایم کی اسٹوریج کیلئے 2 عمارتوں میں جگہ دینے کی آفر

January 26, 2022

—فائل فوٹو

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی اسٹوریج کے لیے وفاقی وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 2 عمارتوں میں جگہ دینے کی آفر کر دی۔

اس ضمن میں وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس کی پہلی منزل اور پی سی ایس آئی آر کی عمارت کے گراؤنڈ فلور میں جگہ دستیاب ہے۔

وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ان میں سے جس عمارت کو چاہے ووٹنگ مشین کی اسٹوریج کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے دونوں عمارتوں اور خالی فلور کی تصاویر بھی خط کے ساتھ بھیج دیں۔

وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دونوں عمارتوں کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔