حوالہ ہنڈی، غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 13 ملزمان گرفتار، تعلق بیرونی انٹیلی جنس ایجنسی سے ہے، ایف آئی اے

January 27, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایف آئی اےکمرشل بینک سرکل کراچی نے وفاقی حساس ادارےکی نشاندہی پر کراچی کے4مختلف مقامات پر کارروائی کےدوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 13 افراد کوگرفتار کر لیا،جن کا تعلق بیرونی انٹلیجنس ایجنسی سے بتایا جاتا ہے،گرفتار ہونے والوں میں سوئز ایکسچینج کمپنی کے ملازمین بھی شامل ہیں، ترجمان ایف آئی اے سندھ کے مطابق ملزمان سے 18000 امریکی ڈالر، 2 کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے اور دیگر غیر ملکی کرنسی اور نہایت حساس اور غیر قانونی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں ،ذرائع کے مطابق گرفتار شدہ افراد بیرونی انٹلیجس ایجنسی کی ایما پر ان کے پاکستانی نیٹ ورکس کو امداد اور رقوم کی ترسیل کا کام ،پاکستان سے حساس نوعیت کی معلومات بیرونی ایجنسی کو دیتے تھے اور ملک دشمن عناصر کی پشت پناہی بھی کرتے تھے، یہ گروپ گزشتہ7 برسوں سے پاکستان میں متحرک تھا،ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر درج کر لیا گیا ہے۔