مختلف واقعات میں کمسن بچی اوردوخواتین کواغواکرلیاگیا

January 27, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)مختلف واقعات میں کمسن بچی اوردوخواتین کومبینہ طورپراغواکرلیاگیا ۔ کینٹ پولیس کوعاصم نے 15پراطلاع دی کہ بستی خدادادکے رہائشی محمد اویس کی بیٹی ہمااویس گھرکے باہرکھیل رہی تھی کہ اچانک لاپتہ ہوگئی جسے بہت تلاش کیامگرکچھ پتانہ چل سکاہمیں شک ہے کہ بچی کونامعلوم اغواکرکے لے گئےدریں اثنا بدھلہ سنت پولیس بستی بھنی موضع چھپراں کے رہائشی مقبول نے پولیس کو15پربتلایاکہ 20سالہ مہوش کو گھر چھوڑ کر کام پرچلاگیاجب واپس آیاتومہوش گھرموجود نہ تھی ہمیں قوی شبہ ہے کہ مہوش کواس کے رشتہ دار اغوا کر کے لے گئے جبکہ تھانہ راجہ رام پولیس کوشیخ پورشجرہ کی رہائشی خاتون حاجراں مائی نے اطلاع دی کہ اسکی بیٹی کنول آفتاب جس کی شادی ایک سال قبل آصف کے ساتھ ہوئی تھی گھرملنے آئی ہوئی تھی ، میں سامان لینے باہرگئی جب واپس آئی توبیٹی موجود نہیں تھی ،واقعات کی اطلاعات پرپولیس نے کارروائی شروع کردی ۔