شہریوں سے فراڈ، باپ بیٹا پراپرٹی ڈیلرز کی بریت کی درخواست پر سماعت ملتوی

January 27, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے مقامی پراپرٹی ڈیلرز کی جانب سے شہریوں سے پلاٹ کی مد میں مبینہ طور پر کروڑوں کا فراڈ کرنے والے باپ بیٹا کی بریت کی درخواستوں پر سماعت مزید کارروائی کے لئے 16 اور 17 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے،قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق مقامی پراپرٹی ڈیلرز ملزمان بلال اور طیب بلال خان کے خلاف شہریوں نے الزام لگایا کہ انہوں نے گلشن رحمن ٰسمیت دیگر کالونیوں میں پلاٹ فراہم کرنے کے عوض بھاری رقم ہتھیائی جس پر ریفرنس 12 ایم اور 26 ایم /19 سمیت دیگر تیار کرکے عدالت میں جمع کرائے گئے ملزمان کے خلاف گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی جارہی ہیں۔