• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی ملتان چیمبرسے جامع شراکت داری کی تجویز

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف یونیورسٹی زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے جنوبی پنجاب میں تحقیق، جدت اور انسانی وسائل کو عملی کاروباری مواقع میں تبدیل کرنے کیلئے ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ جامع شراکت داری کی تجویز پیش کر دی، مجوزہ شراکت داری کے تحت ”علم سے کاروبار تک“ کے تصور کو عملی شکل دینے کیلئے مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی اور مختلف موضوعاتی ورکنگ گروپس تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ہے،اس تعاون کے ذریعے کلائمیٹ اسمارٹ زراعت، پانی کے مؤثر استعمال، زرعی مشین‘ ڈیجیٹل ایگریکلچر، حیاتیاتی زرعی مصنوعات‘ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعت کو درپیش عملی مسائل کے حل کیلئے مشترکہ تحقیق پر توجہ دی جائیگی‘ اس مقصد کیلئے 3سے 5پائلٹ منصوبوں کے انتخاب اور 12ماہ کا مشترکہ ایکشن پلان تیار کرنے کی تجویز بھی دی گئی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو نے آن لائن شرکت کی اور کہا کہ اس طرح کے زرعی یونیورسٹی ملتان اور ایوان صنعت و تجارت کے پائلٹ منصوبوں سے جنوبی پنجاب کی زراعت اور ترقی میں مزید بہتری آئیگی‘اس موقع پر ڈاکٹر شفیق پتافی، آصف مجید سمیت ایوان و تجارت کے دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید