• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گروگرین کا برقی گاڑیوں کی خریداری کیلئے خصوصی رعایتی فنانسنگ پالیسی متعارف کروانے کا مطالبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) گرو گرین نیٹ ورک نے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کیلئے خصوصی رعایتی فنانسنگ پالیسی متعارف کرائی جائےجبکہ حکومت درآمدی گیس پر انحصار کم کرنے کیلئے آر ایل این جی پر مبنی بجلی گھروں کو مرحلہ وار متبادل مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہوئے قبل از وقت ریٹائر کرنے کی حکمت عملی اختیار کرے، یہ مطالبات دوآبہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملتان میں منعقدہ عوامی فورم درآمدی ایندھن سے نجات توانائی کا تحفظ اور صاف ستھری نقل و حرکت یقینی بنانا میں کئے گئے، فورم کا انعقاد گرو گرین نیٹ ورک کے تعاون سے کیا گیا جبکہ انڈس کنسورشیم نے معاونت فراہم کی، فورم میں اراکین پارلیمنٹ، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کے نمائندگان، صحافیوں، ماحولیاتی کارکنوں، کمیونٹی تنظیموں اور قابل تجدید توانائی کے منصوبہ سازوں اور ڈویلپرز نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید