• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں طلبہ تنظیموں میں تصادم‘ فائرنگ سے طلبا زخمی‘ 3گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں طلبہ تنظیموں میں تصادم، فائرنگ سے تین سے زائد طلبا زخمی‘ 3گرفتار ،تفصیل کے مطابق جامعہ زکریا میں ایک بار پھر طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا،اس دوران فائرنگ بھی ہوئی، جس سے تین سے زائد طلبہ کے زخمی ہونیکی اطلاعات ہیں جبکہ فائرنگ کے واقعے کے بعد یونیورسٹی سکیورٹی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے3 طلبہ کو حراست میں لے لیا، واقعے کے بعد یونیورسٹی کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی‘  ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کے وقت ایک طلبہ تنظیم سے وابستہ طلبہ انڈر گریجویٹ ڈیپارٹمنٹ پہنچے، جہاں نعرے بازی کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی بعض طلبہ ڈنڈے اور سوٹے اٹھائے ہوئے تھے اور بعد ازاں سٹوڈنٹ سینٹر کی جانب گئے، جہاں مبینہ طور پر مہدی نامی طالبعلم کیساتھ تلخ کلامی کے بعد کرسیوں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا گیا، مذکورہ طلبہ بعد ازاں جعفر کینٹین کی طرف گئے ، جس پر یونیورسٹی کے سکیورٹی عملے نے صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے متعلقہ پولیس کو اطلاع کردی تین بجے شعبہ آئی آر کے سامنےایک طلبہ تنظیم وابستہ احمد منگانہ، شعبہ اکنامکس اور ایگریکلچر کے بعض طلبہ جن میں علی عباس‘ حنان نڈالہ اور ذیشان نڈالہ شامل تھے، مبینہ طور پر ایک آؤٹ سائیڈر کے ہمراہ نعرے بازی شروع کردی ،اسی دوران ایک دوسری طلبہ تنظیم سے وابستہ ثناء اللہ گورمانی اور ایگریکلچر کے طلبہ محمد جواد اور محمد سرمد وہاں موجود تھے،اس دوران تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں محمد جواد شدید زخمی ہوگئے جبکہ دیگر طلبہ کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی یونیورسٹی کا سکیورٹی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمی طلبہ کو مبینہ حملہ آوروں سے چھڑایا اسی دوران احمد منگانہ نے سکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کر مبینہ طور پر پستول نکال لیا اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور سکیورٹی عملے کیساتھ مل کر کارروائی کرتے ہوئے متعدد طلبہ کو حراست میں لے لیا۔ واقعے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ مبینہ طور پر ملوث طلبہ کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پولیس کو رپورٹ بھی ارسال کردی گئی۔
ملتان سے مزید