وزیراعظم آج فوجداری قوانین میں اصلاحات کے اطلاق کااعلان کرینگے

January 27, 2022

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان آج جمعرات کوباضابطہ طور پر فوجداری قوانین میں اصلاحات کی لانچنگ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان تقریب سے خطاب بھی کریں گےاور اصلاحات کے اطلاق کا اعلان کریں گے۔

کابینہ نے گزشتہ روز فوجداری قوانین میں ترمیم کی منظوری دی تھی ۔ترامیم کے تحت ہر فوجداری کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں کرنا لازمی ہوگا9۔ ماہ میں فیصلہ نہ کرنے پر مجسٹریٹ یا جج التوا کی وجہ سے آگاہ کرے گا۔ پولیس کو ضمانت کا اختیار دیا جا رہا ہے۔

کریمنل مقدمات میں پلی بارگین کو شامل کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او کی تعلیمی قابلیت کم از کم بی اے لازمی ہو گی ۔پراسیکیوشن کے دائرہ اختیار کو بھی بڑھایا جا رہا ہے۔ اسے آ زاد بنایا جا رہا ہے لیکن التواء ما نگنے کا جواز بتانے کا پابند کیا گیا ہے۔