کورونا شرح، پشاور میں سب سے زیادہ ریکارڈ

January 27, 2022


ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی سب سے زیادہ شرح پشاور میں 35 اعشاریہ 89 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اب بھی کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح 26 اعشاریہ 32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 91 فیصد ہو گئی


کورونا وائرس کے کیسز مثبت آنے کی شرح حیدر آباد میں 22 اعشاریہ 41 فیصد، گلگت بلتستان میں 21 اعشاریہ 43 فیصد، اسلام آباد میں 16 اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ ہوئی۔

اسی طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح لاہور میں 15 اعشاریہ 25 فیصد، راولپنڈی میں 12 اعشاریہ 29 فیصد، میر پور آزاد کشمیر میں 8 اعشاریہ 02 فیصد، بہاول پور میں 5 اعشاریہ 61 فیصد اور گوجرانوالہ میں 3 اعشاریہ 26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان بھر میں کورونا کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 7 ہزار 539 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 25 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مزید 1 ہزار 784 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 162 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 93 ہزار 887 ہو چکی ہے۔