آئس اسکیٹنگ مقابلے کا سلور میڈل گلگت کی 4 سالہ بچی کے نام

January 27, 2022

آئس اسکیٹنگ مقابلے کا سلور میڈل گلگت کی 4 سالہ بچی کے نام، فوٹو انسٹاگرام

گلگت بلتستان میں ہونے والے موسم سرما کے کھیلوں کے مقابلے ’گھولکن ونٹر اسپورٹس فیسٹیول‘میں علاقے کی 4 سالہ بچی نے آئس اسکیٹنگ مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی ماہ نور کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق،17 سے 23 جنوری تک ’گھولکن ونٹر اسپورٹس فیسٹیول‘ کا انعقاد گلگت بلتستان کے قریبی علاقے نگار میں کیا گیا، جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، گولڈ اور سلورمیڈل بھی جیتے۔

اسی اسپورٹس فیسٹیول میں ضلع نگار کی وادی ہوپر سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ ماہ نور نے آئس سپیڈ سکیٹنگ کے مقابلے میں سلور میڈل اپنے نام کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

ماہ نور کی شاندار کارکردگی پر نگار سمیت پورے گلگت بلتستان کے مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا۔