جب پریتی زنٹا ’مسز عامر خان‘ کہلائیں

January 27, 2022

فلم دل چاہتا ہے کا ایک سین

یہ اُن دنوں کی بات ہے جب اداکارہ پریتی زنٹا اور عامر خان نے 2001ء میں ایک ساتھ فلم ’دِل چاہتا ہے‘ میں کام کیا تھا۔

فلم میں دونوں کی کیمسٹری کو بہت پزیرائی ملی تھی، اس فلم کے بعد ہی عامر خان اور رینا دت کی 2002 میں طلاق کی خبر نے سب کو حیران کردیا تھا۔

عامر خان اور رینا دت کی علیحدگی کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عامر خان اور پریتی زنٹا نے خفیہ شادی کرلی ہے۔

بعد ازاں پریتی زنٹا نے ایک شو میں شرکت کی، جہاں ایسی بےبنیاد خبروں کی تردید کی۔

پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ ایسی افواہیں سُن کر مجھے شاک لگا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب عامر خان کی طلاق ہوئی اُس وقت میں ہی ان کے سہارے کیلئے سب سے زیادہ قریب تھی کیونکہ حال ہی میں ہم نے ’دل چاہتا ہے‘ میں کام کیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ یہاں اُن کی طلاق ہوئی اور میں مسز عامر کہلائی جانے لگی، میں جہاں جاتی تھی مجھے بتانا پڑتا تھا کہ ہم نے شادی نہیں کی۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ عامر مجھے اپنی چھوٹی بہن سمجھتے ہیں، وہ مجھے یاکو کے نام سے بلاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب میری عامر سے شادی کی افواہیں گردش کررہی تھیں تو انہوں نے ہی مجھے دلاسا بھی دیا۔