• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی بیٹی کی بوائے فرینڈ کے ساتھ سیلفیز وائرل

فوٹو، ایرا خان انسٹاگرام
فوٹو، ایرا خان انسٹاگرام 

بالی ووڈ مسٹر پرفیکٹشنسٹ اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان اور اُن کے بوائے فرینڈ  نوپور کی سیلفیز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

24 سالہ ایرا نے انسٹاگرام پر اپنے وزن میں کمی کے سفر کے بارے میں ایک طویل نوٹ کے ساتھ شاندار تصاویر پوسٹ کیں۔

ایرا خان نے لکھا کہ ’میں نے حال ہی میں وزن کم کرنے کی کوشش کا آغاز کیا، اور اس کے لیے میں نے  15 دن کا روزہ رکھا۔‘


انہوں نے کہا کہ میری ظاہری شخصیت کچھ زیادہ اچھی نہیں رہی تھی، اسی لیے میں زندگی کا بیشتر حصہ اب اس کی بہتری میں صرف کررہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چار پانچ برسوں میں میرا  پندرہ سے بیس کلو وزن بڑھا ، جس کو کم کرنے کی کوشش کرہی ہوں۔

ایرا خان نے کہا کہ جرمنی میں کام کرنے کے لیے دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ یہ کام  بھی فہرست میں شامل ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید