ماریا ارینا یورپی پارلیمنٹ کی سب کمیٹی برائے انسانی حقوق کی دوبارہ چئیرپرسن منتخب

January 27, 2022

بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی ماریا ارینا یورپین پارلیمنٹ کی سب کمیٹی برائے انسانی حقوق کی دوبارہ چئیرپرسن منتخب ہوگئیں۔

وہ آئندہ 2 سال اور 6 ماہ کیلئے اسی حیثیت میں مزید خدمات انجام دیں گی۔

پچپن سالہ ماریا ارینا کا انتخاب یورپی پارلیمنٹ کی سب کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اراکین نے ان کے شاندار خدمات کے پیش نظر متفقہ طور پر کیا۔

واضح رہے کہ انکا انتخاب پارلیمنٹ میں نئی صدر کے منتخب ہونے کے بعد عمل میں آیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی کمیٹی کے 4 نئے وائس چیئرمین بھی منتخب کر لیے گئے ہیں۔