نوازشریف نہیں مہنگائی پر توجہ دیں ‘چوہدری شجاعت

January 28, 2022

لاہور ( نمائندہ جنگ‘ایجنسیاں )حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ نواز شریف کی واپسی سے باہر نکل کر مہنگائی سمیت دیگرعوامی مسائل پر توجہ دیں۔

نوازشریف پر جتنے پیسوں کا الزام ہے اس سے زیادہ تو ان کے کیسز پرخرچ کردیے‘ آج کل نواز شریف کےآنےجانےکی فکرلگی ہے لیکن چاہےکچھ بھی کرلیں وہ واپس نہیں آئیں گے، اگران کی پارٹی اور ورکرز کہیں تو الگ بات ہے،جو خود وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہیں وہ نواز شریف کو واپسی کا کہیں تو یہ تو مضحکہ خیز بات ہے۔