مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

January 28, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی)خواتین کو درپیش مسائل او رمہنگائی و بیروزگاری کے خلاف جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام غازی روڈ چوک پراحتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس کی قیادت ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر زبیدہ جبیں،زر افشاں فرحین،سلمی وقاص دیگر خواتین رہنماؤں نے کی۔احتجاجی مظاہر ے میں حافظ لئیق اورصدر رابطہ امورخواتین نظم لاہور وسیم اسلم قریشی نے خصوصی شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے پاکستان کو مہنگائی میں ایشیا کا نمبر ون ملک بنادیا ہے۔آٹا، چینی، ادویات، بجلی اور کوویڈ فنڈ میں چوری کے تمام قصے اِس ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں شامل ہیں۔