• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب صاف پانی اتھارٹی کاغیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے کام کا تفصیلی جائزہ

لاہور(خصوصی رپورٹر ) پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ہیڈ آفس لاہور میں صوبہ بھر میں غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور نئے منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سی ای او پنجاب صاف پانی اتھارٹی ذوالفقار احمد بھون نے کی، جبکہ کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں 736 غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
لاہور سے مزید