مایہ ناز اداکارہ صائمہ نے اپنی عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

January 28, 2022

لالی ووڈ کی معروف فلم اسٹار صائمہ نور نے اپنی اصل عمر بتا کر مداحوں کو حیران کردیا۔

اداکارہ صائمہ نور نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں اُن کے ایک چاہنے والے نے اپنی پسندیدہ اداکارہ سے عمر کے متعلق ہی سوال کر ڈالا۔

صارف کے عمر پوچھنے کے سوال کے جواب میں اداکارہ نے ازراہِ مذاق جواب دیا کہ میں ابھی 12سا ل کی ہوں ، پھر انہوں نے بتایا کہ میری عمر 54 سال ہے۔


اس کے بعد اداکارہ نے ایک شعر بھی لکھا۔

اے ساقی تیرے مہ خانے میں کیا رکھا ہے

او بھائی عمر چھپانے میں کیا رکھا ہے

یاد رہے کہ صائمہ نور نے 1990ء میں لالی ووڈ میں قدم رکھا اور بہت جلد پنجابی فلموں کی صفِ اول کی اداکارہ بن گئی تھیں اور آج بھی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔

معمر رانا کے ساتھ صائمہ کی فلم چوڑیاں نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

اس فلم کے ڈائریکٹر سید نور تھے بعد میں صائمہ اور سید نور کا تعلق مزید گہرا ہوتا گیا تھا۔

اداکارہ صائمہ نور نے ڈائریکٹر سید نور سے 2005ء میں شادی کر لی تھی لیکن انہوں نے 2007ء میں ایک پریس کانفرس میں اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا تھا۔