بغداد ایئرپورٹ کے احاطے میں 3 راکٹ آگرے

January 28, 2022

عراق کےدارالحکومت بغداد میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے احاطے میں 3 راکٹ آگرے۔

خبرایجنسی کےمطابق راکٹ حملے میں عراقی ایئرویز کے استعمال میں نہ ہونے والے طیارے کو نقصان پہنچاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کمپاؤنڈ کے قریب امریکی ایئربیس بھی واقع ہے۔