ضمانت پر رہائی کے بعد راج کندرا کا انسٹا گرام پروفائل مکمل تبدیل

January 28, 2022

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے بارے میں ایسا لگتا تھا کہ انھوں نے انسٹا گرام کو چھوڑ دیا ہے، لیکن حقیقتاً ایسا نہیں ہے، بلکہ اب انھوں نے اپنا پروفائل بنگے بائی باستیان سے تبدیل کرلیا ہے۔

یہ ان کے چین آف ریسٹورنٹ کے ایک نئے آؤٹ لیٹ کی پروموش کے لیے کیا گیا، جس کا یہ جوڑا مشترکہ طور پر مالک ہے۔

اس کے پروفائل پر جو تحریر ہے وہ کچھ یوں ہے۔ ماڈرن امریکن اینڈ ساؤتھ امریکن بار اینڈ بسٹرو بائی، ایٹ باستیان ممبئی، جلد آرہا ہے۔ اس کے پیج پر جو پہلی پوسٹ ہے وہ ایک اعلان ہے کہ کھانے پینے کی یہ جگہ مغربی ممبئی کے خار کے علاقے میں جلد شروع ہونے والا ہے۔

واضح رہے کہ راج کندرا فحش فلموں کے کیس میں گزشتہ برس جولائی کے اوائل میں اپنی گرفتاری سے قبل کافی سرگرم تھے۔ تاہم بعد میں ضمانت پر اپنی رہائی کے بعد انھوں نے اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔

اب جبکہ ان کی انسٹاگرام پر واپسی ہوئی ہے لیکن ان کے پروفائل پر ان کی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی گئی ہیں۔