اپوزیشن کے پاس کوئی پروگرام ہی نہیں، شبلی فراز

January 28, 2022

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اپنے مفادات ایک نہیں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگو کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی پروگرام ہی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے اپنے مفادات کے تحت چل رہی ہیں۔

اسی پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اعتراف کیا کہ سینیٹ اجلاس میں ہم سے غلطی ہوئی، جو ہم نے اپنی صفوں میں بیٹھے حکومتی ارکان سے ووٹ کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی صفوں میں آج حکومتی ارکان بھیجے گئے۔