سابق سینئر بیوروکریٹ تسنیم صدیقی انتقال کر گئے

January 29, 2022

سابق سینئر بیورو کریٹ تسنیم صدیقی کراچی میں انتقال کر گئے۔

سابق سینئر بیورو کریٹ تسنیم صدیقی کراچی میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 82 برس تھی۔

مرحوم کی کم آمدنی والے طبقے کے لیے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم ان کے کیریئر کی نمایاں خدمات میں شامل ہیں۔

ان خدمات پر تسنیم احمد صدیقی کو فلپائن کے مشہور رامون مگسے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

تسنیم صدیقی نے 1965ء میں سول سروس جوائن کی تھی، انہوں نے 20 برس بطور سینئر بیورو کریٹ مختلف صوبوں میں خدمات انجام دیں۔

تسنیم صدیقی کا انکریمینٹل ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ کا آئیڈیا کم آمدنی والے طبقات کی آبادیوں کے مسائل کے حل میں گیم چینجر ثابت ہوا۔

تسنیم صدیقی کا کراچی اور حیدرآباد میں کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم خدا کی بستی بسانے میں اہم کردار تھا۔

انہوں نے حیدر آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سندھ کچی آبادیز اتھارٹی میں اہم خدمات انجام دیں۔

سابق سینئر بیورو کریٹ تسنیم صدیقی کے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور 1 بیٹی شامل ہے۔

مرحوم کی نمازِجنازہ کل بعد نمازِ ظہر مسجد طارق نیوی ہاؤسنگ اسکیم میں ادا کی جائے گی۔