عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کا بھی بیان سامنے آگیا

February 10, 2022

’عامر لیاقت بچپن سے میرے آئیڈیل تھے‘

رکنِ قومی اسمبلی اور معروف میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کردیا۔

سیدہ دانیہ شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عامر لیاقت کے ہمراہ تصویر شیئر کی۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دانیہ نے لکھا کہ’ہم ایک بہتر ازدواجی زندگی کے لیے تیار ہیں۔‘

دانیہ شاہ نے دلہن بنے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی شیئر کی اور کہا کہ عامر لیاقت بچپن سے میرے آئیڈیل تھے۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے گزشتہ شب تیسری شادی کی ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں۔