وزیراعظم اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی میں ناراضی اور علیحدگی کی خبروں کی تردید

February 14, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبازگل نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی میں ناراضی اور علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول کے درمیان کشیدگی اوربشریٰ بی بی کے ناراض ہوکر لاہور چلے جانے کی خبریں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر چلائی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں، وہ بنی گالا اسلام آباد میں گھر پر موجود ہیں۔