چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل سماعت کیلئے منظور

February 15, 2022

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) سپریم کورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی، عدالت نے قرار دیا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی سربراہی میں کمیشن جو بھی تعیناتیاں کر رہا ہے وہ اس کیس سے مشروط ہوں گی۔ ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد کیس کی سماعت کریں گے۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کو پابند کیا جائے کہ روزانہ کے معاملات پر کام کریں، چیئرمین ایچ ای سی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی تعینات نہیں کر سکتے۔ چیئرمین ایچ ای سی کو پالیسی معاملات پر فیصلوں سے روکا جائے۔