بچوں کے مقبول ترین گانے بے بی شارک پر فلم 2023 میں ریلیز ہوگی

February 18, 2022

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)بچوں کے مقبول ترین گانے بے بی شارک دنیا کی پہلی یوٹیوب ویڈیو ہے جس کے ویوز کی تعداد 10 ارب سے زیادہ ہے۔ اب جلد سنیما گھروں میں بھی اس کا جادو چلتا ہوا نظر آئے گا۔ بے بی شارک پر اب فلم بن رہی ہے جو 2023 میں ریلیز ہوگی۔پیرا ماؤنٹ پلس اسٹریمنگ سروس کے لیے نیکولوڈین انیمیشن اور پنک فونگ کمپنی مشترکہ فلم بنائیں گے۔دنیا بھر میں مقبول بچوں کے گانے بے بی شارک کو جون 2016 میں یوٹیوب پر پہلی مرتبہ اپ لوڈ کیا گیا تھا جو امریکی کیمپ فائر سانگ کا ری مکس ہے اور یہ جنوبی کوریا کی پروڈکشن کمپنی پنک فونگ نے جاری کیا تھا۔دنیا کے مختلف فنکاروں نے بے بی شارک کو مختلف انداز سے پیش بھی کیا ہے اور اس کا ایک ڈانس چیلنج بھی وائرل ہوا۔واشنگٹن نیشلز بیس بال ٹیم نے اس گانے کو اپنا ترانہ بنایا تھا اور 2019 میں ورلڈ سیریز میں کامیاب ہونے کے بعد ان کی جیت کے جشن کے دوران اسے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بجایا گیا۔فلم کے ریلیز کی تاریخ تو ابھی نہیں بتائی گئی مگر پیراماؤنٹ نے اعلان کیا ہے کہ یہ اس کے بچوں کے لیے بنائی جانے والی فلموں اور شوز کا حصہ ہوگی۔