مغرب یوکرین پر روس کے تحفظات کا احترام کرے، چینی وزیر خارجہ

February 19, 2022

فوٹو: فائل

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ مغربی ممالک یوکرین سے متعلق روس کے تحفظات کا احترام کریں۔

میونخ میں سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین فرنٹ لائن نہیں بلکہ مشرق مغرب کو ملانے والا پل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو اپنے تحفظات کے اظہار کا حق ہے، مغربی ممالک کو یوکرین سے متعلق روس کے تحفظات کا احترام کرنا چاہیے۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ روس کے معقول تحفظات کا بھی احترام کرنا اور ان پر توجہ دینی چاہیے۔