صبا قمر کے ہونیوالے شوہر کو دیکھا ہے، انوشے اشرف

February 24, 2022

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ اداکارہ صبا قمر کس سے شادی کرنے والی ہیں، یہ بات انہوں نے ایک ٹاک شو میں شرکت کے دوران بتائی ۔ تفصیلات کے مطابق انوشے اشرف نے انٹرویو کے دوران شادی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے لالی ووڈ اداکارہ صبا قمر کے شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”وہ جب چاہیں شادی کر سکتی ہیں، انھوں نے حال ہی میں صبا قمر کے ہونے والے شوہر کو بھی دیکھا ہے“۔انوشے کبھی بھی بولڈ بیان دینے سے کتراتی نہیں ہے اورحال ہی میں انھوں نے ایسا ہی خلیل الرحمن قمر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بھی کہا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خلیل الرحمن قمر کے ساتھ کام نہ کرنے کے حوالے سے بیان کی وجہ سے بھی سرخیوں میں تھی جب انھوں نے کہا کہ ”مجھے اگر 50لاکھ کی آفر بھی کی جائے تو بھی میں ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی“۔ادھر اداکارہ صبا قمر کی بات کی جائے تو وہ جلد ہی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل ’تمہارے حسن کے نام‘ میں نظر آنے والی ہے۔