یکساں نصاب تعلیم کیخلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مظاہرے

February 27, 2022

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے قومی یکساں نصابِ تعلیم کے خلاف کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں مظاہرے کیے۔

آغا حامد موسوی کی اپیل پر اسلام آباد میں ریلی امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹو سے نکالی گئی۔

مظاہرین نے یکساں نصاب پر ملت جعفریہ کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا۔

کراچی میں انچولی امام بارگاہ سے شارع پاکستان تک احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گئی۔

علامہ سید اصغر علی نقوی نے خطاب میں کہا کہ متعصبانہ نصابِ تعلیم کسی طور پر قابل قبول نہیں۔

پشاور میں پریس کلب کے سامنے ماتمی احتجاج کیا گیا، اس دوران مقررین کا کہنا تھا کہ فقہ جعفریہ سے متصادم نصاب مسلط کرنا غیرآئینی اور غیر منصفانہ ہے۔