فرحان اختر کا یوکرین میں بھارتی طالبعلم کی ہلاکت پر اظہار تعزیت

March 03, 2022

کراچی (این این آئی)بولی وڈ کے معروف اداکار وہدایتکار فرحان اختر نے یوکرین میں ایک بھارتی طالب علم کی ہلاکت کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔فرحان اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع کے دوران یوکرین کے شہر خارکیف میں شیلنگ و فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بھارتی طالب علم کی ہلاکت پراظہارِ تعزیت کیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہʼایک بھارتی طالب علم اب یوکرین میں حملے کا نشانہ بن گیا ہے۔فرحان اختر نے اپنے ٹوئٹ میں ہلاک ہونے والے طالب علم کے خاندان سے تعزیت کی ہے۔اْنہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارتی حکومت اپنے تمام شہریوں کو جلد باحفاظت گھر پہنچا سکے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یوکرین کے شہر خارکیف میں شیلنگ و فائرنگ سے ہلاک طالبعلم کرناٹک کا رہنے والا تھا۔طالبعلم کی فائرنگ سے ہلاکت کی خبر سامنے آنے سے قبل یہ خبریں بھی زیر گردش تھیں کہ یوکرین میں بھارتی سفارتخانے نیفون سننا بند کر دیئے ہیں اور وہاں اپنے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔