شاہ رخ خان نے فلم لوو ہوسٹل کا پوسٹر شیئر کردیا، کاسٹ کی تعریف

March 08, 2022

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اب ڈیجیٹل ورلڈ میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔ شاہ رخ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم لوو ہوسٹل کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فلم کو مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے فلم کے ہدایتکار اور کاسٹ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ شاباش شنکر رمن، بوبی دیول، وکرانت میسی اور سانیا ملہوترا، آپ تمام لوگ اس خوشی کے حقدار ہیں۔ شاہ رخ خان نے ڈیجیٹل ورلڈ میں بطور پروڈیوسر کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ اس فلم میں شاہ رخ خان نے خود کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے۔خیال رہے کہ اداکار نے کچھ دنوں پہلے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اس فلم لوو ہوسٹل کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ڈیجیٹل ورلڈ میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔