فرانس: مہر محمد ارشد کے بیٹے طاہر ارشد کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گیا

March 13, 2022

ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے نائب صدر مہر محمد ارشد کے بیٹے طاہر ارشد کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گیا۔

شادی کی تقریب میں سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، حافظ اقبال اعظم، چوہدری محمد اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ، سیاسی سماجی راہنما چوہدری ارشد مارتھ، چوہدری ارشد، رانا سعود، چوہدری محمد افضل خونن، معروف نعت خواں زاہد چشتی، چوہدری ندیم ڈیروگھنہ، سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی کے سرکردہ شخصیات، ادارہ منہاج القرآن فرانس اور یورپی راہنماؤں نے شرکت کی۔

دعوت ولیمہ میں منہاج القرآن فرانس کے قائدین، رفقاء و وابستگان اور فرانس میں کام کرنے والی پاکستانی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، ثقافتی، ادبی جماعتوں و تحریکوں کے مرکزی قائدین نے شرکت کی جس سے دعوت ولیمہ بہت بڑا سیاسی اجتماع بن گیا۔

شرکا تقریب میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور اپنی اپنی سیاسی بصیرت کے مطابق تبصروں میں مصروف رہے اور پر تکلف کھانوں سے لطف اندوز ہو کر مہر ارشد کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر حافظ اقبال اعظم نے اجتماعی دعا کرتے ہوئے زندگی شروع کرنے والے جوڑے کے علاوہ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی خوشحالی کی خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔