بشریٰ انصاری سڑک پر آگئیں؟

March 18, 2022

اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکارہ بشریٰ انصاری اور نعمان اعجاز کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں بشریٰ انصاری خود کو ’بے گھر‘ کہتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ بشریٰ انصاری سڑک پر آگئیں۔

سوشل میڈیا پر آج کل دونوں سُپر اسٹارز کی غیر ملکی دورے کی ویڈیوز سوشل میدیا پر گردش کررہی ہیں۔

ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشریٰ انصاری زمین پر اپنے بیگ کے ساتھ بیٹھی ہیں، اور خود کو بے گھر کہتی ہیں ، ایسے میں ویڈیو بناتے نعمان اعجاز کی آواز آتی ہے کہ پاکستان کا آئیکون سڑک پر آگیا۔

جواب میں بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ ان ملکوں میں بڑے بڑے مالز بنادیتے ہیں لیکن بینچز نہیں بناتے کہ بزرگ انسان بیٹھ ہی جائے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’بشریٰ آپا کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے۔‘