روس کے ایک مرتبہ پھر یوکرین میں ہائپرسونک میزائل سے حملے

March 20, 2022

روس نے ایک بار پھر یوکرین میں ہائپرسونک میزائلوں سے حملہ کرنے کا دعویٰ کردیا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کے جنوبی علاقے میں فیول اسٹوریج کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ کنزہل ایوی ایشن میزائل سسٹم سے تباہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مائیکولایو کے علاقے میں قائم فیول اسٹوریج میں فیولز اور لبریکینٹس کا ذخیرہ موجود تھا۔

روس نے گذشتہ روز بھی یوکرین کے مغربی علاقے میں ہائپرسونک میزائلوں سے زیر زمین اسلحہ ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔