انیل امبانی اپنی دو کمپنیوں کے ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی

March 26, 2022

ریلائنس گروپ کے چیئرمین انیل امبانی نے ریلائنس پاور اور ریلائنس انفراسٹرکچر کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلائنس پاور کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر انیل امبانی نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی) کے عبوری حکم کی تعمیل میں ریلائنس پاور کے بورڈ سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

اس سے قبل، مارکیٹ ریگولیٹر ایس ای بی آئی نے انیل امبانی کو اسٹاک ایکسچینج میں درج کسی بھی کمپنی میں شامل ہونے سے روک دیا تھا۔

ایس ای بی آئی کے اس حکم کے بعد اب انہوں نے اسٹاک ایکسچینج میں درج اپنے گروپ کی ان دو کمپنیوں کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ایس ای بی آئی نے تینون افراد کو کسی بھی لسٹڈ پبلک کمپنی، پبلک کمپنی کے قائم مقام ڈائریکٹرز یا پروموٹرز کے ساتھ منسلک ہونے سے روکا تھا۔

ریلائنس گروپ کی دونوں کمپنیوں کیلئے راہول سرین کو پانچ سال کی مدت کے لیے آزاد ڈائریکٹر کی حیثیت سے ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جو جنرل میٹنگ میں اراکین کی منظوری سے مشروط ہے۔