میاں نواز شریف کا ٹیلیفون، جگنو محسن آج باقاعدہ ن لیگ میں شامل ہونگی

April 01, 2022

اوکاڑہ (وارث حیدری)میاں نوازشریف کا آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کو ٹیلی فون،آج جمعہ کو حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے باقاعدہ ن لیگ میں شامل ہو جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے گزشتہ روز اوکاڑہ کے حلقہ پی پی184سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن سے ٹیلی فون پر تفصیلی بات کی جس کے دوران ملک کے سیاسی حالات بالخصوص پنجاب کی اگلی سیاست کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

میاں نوازشریف نے جگنو محسن کی پی ڈی ایم کے مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ میں کارکردگی کو سراہا،میاں نوازشریف نے خواہش کا اظہار کیا کہ جگنو محسن آج جمعرات کو مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شامل ہو جائیں،جس پر جگنو محسن نے کہا کہ میاں صاحب آپ اب میرے سیاسی قائد اور لیڈر ہیں۔