ہنگری، روس کے حامی صدر وکٹر اوربن بھاری اکثریت سے جیت گئے

April 04, 2022

یورپین ملک ہنگری میں روس کے حامی صدر وکٹر اوربن بھاری اکثریت سے جیت گئے ہیں۔

اپنے ملک میں ان کی نیشنل Fidesz پارٹی کی یہ مسلسل چوتھی جیت ہے جس میں اُنہیں دو تہائی اکثریت حاصل ہوئی ہے۔

ان کی پارٹی نے مجموعی طور پر پول ہونے والے 90 فیصد ووٹوں میں سے 53 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل 6 پارٹیوں کا پرو یورپ متحدہ الائنس 34 % ووٹ حاصل کر سکا۔

اُنہیں ایک ہمسائے لیکن ایک یورپین ملک کے طور پر روسی صدر ولادمیر پیوٹن کا دوست سمجھا جاتا ہے۔

موجودہ روس یوکرین جنگ کے تناظر ان کی بھاری جیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہوں نے یورپین ممبر کے طور پر روس کے خلاف جانے، اس سے معاشی قطع تعلق کرنے اور یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

ان کا مؤقف تھا کہ اس طرح ان کا ملک بھی جنگ کا شکار ہو سکتا ہے، ان کے اس مؤقف کو ہنگری کے شہریوں کی ایک بڑی اکثریت نے پذیرائی بخشی۔

دوسری جانب یورپین دارالحکومت برسلز ان کی امیگریشن، عدالتی اصلاحات اور میڈیا کی آزادی سے متعلق پالیسیوں کا شدید ناقد ہے۔