مداح نے کنزیٰ ہاشمی سے بات کرنے کیلئے صبور علی کا سہارا لے لیا

April 13, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارائیں صبورعلی اورکنزیٰ ہاشمی ایک دوسرے کی بہترین دوست ہیں اوراس بات سےیقیناً مداح بھی واقف ہیں۔ حال ہی میں ایک مداح نےاپنی پسندیدہ اداکارہ کنزیٰ ہاشمی سےبات کرنے کےلیےصبورعلی کا سہارا لیا اوربدلےمیں انہیں دعا بھی دی۔ صبورعلی نےاپنےانسٹاگرام کی اسٹوری پرایک منچلےمداح کی ویڈیوشیئرکی، ویڈیومیں مداح نےصبورکومینشن کیا اورلکھا کہ ‘برائے مہربانی کنزیٰ سےبات کروائیں، میری دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ آپ کوپیارا سا بچہ دے گا’۔اداکارہ نے اپنی قریبی دوست سے سفارش کی اور کنزیٰ ہاشمی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ کنزیٰ اس سے بات کرلو، مجھے پیارے بچے چاہئیں۔ جواب میں کنزیٰ ہاشمی نے اپنی انسٹااسٹوری پر ویڈیو شیئر کی اور مداح کا نام مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ‘راہب بیجارانی کیسے ہو؟’ ساتھ ہی اداکارہ نے قہقہہ والا ایموجی بھی بنایا۔دونوں اداکاراؤں کی اسٹوریز کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں جس پر صارفین دلچسپ تبصرے پیش کررہے ہیں۔