بولان میل مال گاڑی سے ٹکرا گئی، متعدد مسافر زخمی

April 25, 2022

فائل فوٹو

پیرو کنڑی کے قریب کراچی سے کوئٹہ جانے والی بولان میل کوئٹہ سے آنے والی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔

بولان میل کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافروں کے زخمی ہونے کے اطلاعات ہیں جبکہ زخمیوں کے تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

حادثے میں مال گاڑی بوگیوں سمیت پٹری سے اتر گئی، قریبی علاقے کے لوگوں نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔