انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے تک سستا

April 26, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رحجان،انٹر بینک میں ڈالر 25پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 70؍پیسے تک سستاجبکہ یورو اور پاؤنڈ بھی سستا ہو گیا ، پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 25 پیسے کی کمی سے 186.50 روپے سے کم ہو کر 186.25 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 186.60 روپے پر برقرار رہی ۔