مدرز ڈے، بولی وڈ شخصیات کا ماؤں کیلئے پیغام اور تصاویر کے ذریعے اظہار محبت

May 10, 2022

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اتوار کو پوری دنیا میں ماؤں کا عالمی دن بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر بولی وڈ سیلبرٹیز نے بھی اپنی ماں کو اسپیشل محسوس کرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی۔ متعدد شو بز شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنی ماں کی تصاویر شیئر کیں۔ ساتھ ہی انہیں مدرز ڈے پر وِش بھی کیا ہے۔ اس موقع پر بولی وڈ شخصیات کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو رہی ہیں۔ بولی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے مدرزڈے کے موقع پر اپنی ماں سری دیوی کیساتھ اپنی تصویر شیئر کی ۔کرینہ کپور خان نے اپنے دونوں بیٹے تیمور اور جیہہ کیساتھ تصویر شیئر کی ۔حالی ہی میں رنبیر کپور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونیوالی بولی وڈ ادکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی ماں سونی رازدان اور ساس نیتو کپور کیساتھ اپنے ریسپشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوب پیار برسایا۔ سنجے دت نے اپنی ماں نرگس کو مدرز ڈے کے موقع پر یاد کیا۔اس کے علاوہ رکل پریت،انوشکا شرما،سارہ علی خان ،کترینہ کیف،وکی کوشل،گوری خان اور کرن جوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی ماؤں کے نام خصوصی پیغام کیساتھ تصاویر پوسٹ کیں۔