کراچی میں پانی کی قلت، بحران شدید، حکومت سندھ کے ہنگامی اقدامات

May 10, 2022

کرچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لئے حکومت سندھ نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے کراچی واٹر ایند سیوریج بورڈ میں ایم ڈی کے بعد سب سے زیادہ اہم سمجھی جانے والی پوسٹ ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ٹیکنکل سروسزپر گریڈ 20 کےچیف انجینئرسول محمد ایوب شیخ کو کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی سے فوری واپس بلاکرتعینات کر دیا گیا ہے.

واٹر بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر بلدیا ت نے یہ تعیناتی مینیجنگ ڈائریکٹر اور وائس چیئرمین واٹر بورڈ تجویز پر کی ہے واضح رہے کراچی میں رمضان المبارک میں شروع ہونے والا پانی کا بحران شدید ہوتا جا رہا ہے.

وزیر اعلی سندھ نے گزشتہ روز اجلاس میں چیئرمین واٹر بورڈ اور دیگر متعلقہ حکام کو اس صورتحال پر فوری قابو پانے کی ہدایت کے ساتھ پانی چوری روکنے.

غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے اور غیرقانونی ہائیڈرنٹس کےخلاف کارروائی کے لئےٹاسک فورس قائم کی ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹاسک فورس کا چیئرمین وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو کو مقرر کیا گیاہےواضح رہے وزیر اعلی نے اجلاس کے دوران کہا تھا کہ مانیٹرنگ سسٹم کے بغیر کراچی میں پانی کا مسلئہ حل نہیں ہو گا .

شہریوں کا کہنا ہے کہ بہتر ہوتا کسی دوسرے وزیر یا ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ٹاسک فورس کا چیئرمین بنا دیا جاتا کیونکہ پانی کی مانیٹرنگ پہلے بھی ادارے کا سربراہ ہونے کے باعث وزیر بلدیات کے سپرد تھی وہ واٹر بورڈ کے سربراہ اور چئیرمین تھے.

اگر صیح تقسیم ہو رہی ہوتی تو پانی کی صورتحال خراب نہ ہوتی واٹر بورڈ میں نکاسئی آب اور تقسیم کی عملاًذمہ داری ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز کی ہوتی ہے .

ایوب شیخ ادارے میں سینئر انجینئر ضرور ہیں لیکن وہ زیادہ تر پروجیکٹس میں تعینات رہے اور فیلڈ کے کام اور آپریشن کا تجربہ بہت کم ہےجس کے باعث کراچی جیسے بڑے شہر میں پھیلے ہوئے نکاسی وتقسیم آب کےوسیع نیٹ ورک کو سنبھانا شاید ان کے لئے مشکل ہو وہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مقرر ہوئے لیکن ناقص کارکردگی پرایک سال بعد ہی انہیں ہٹا دیا گیا تھا.

واٹر بورڈ میں آگے چل کر پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سے ایم ڈی کی جگہ چیف ایگزیکٹو آفیسر اور دیگر تقرریاں ہونا ہیں جس کے لئے پہلے ہی اشتہارت دئے جا چکے ہیں اور پروسس جاری ہےتاہم اگر یہ پروسس وقت پر مکمل نہ ہو سکا تو موجودی ایم ڈی واٹر فریدہ سلام جو جون کے بعد ریٹائر ہو جائیں گی ان کے بعد سینئر ترین انجینئر ہونے کے باعث ایوب شیخ کو ایم ڈی تعینات کیا جا سکتا ہے .

بعض افسران کا کہنا ہے اب چونکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہےآئیندہ آنے والے دنوں میں کراچی کے مسائل کوسیاسی جماعتیں زیادہ فوکس کریں گی جس میں پانی کا اشو اس وقت پہلے نمبر پر ہے اگر واٹر بورڈ کو زیادہ بہتر انداز سے نہ چلایا گیا تو پیپلز پارٹی کے لئے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں