ایران خطے میں سب سے بڑی تخریبی قوت ہے، امریکی جنرل

May 13, 2022

ریاض (شاہد نعیم) مشرق وسطیٰ میں امریکی جنرل نے کہا ہے کہ ایران خطے میں سب سے بڑی تخریبی قوت ہے، انھوں نے اس سے درپیش خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقائی تعاون کی ضرورت پرزوردیا ہے۔امریکا کی مرکزی کمان (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’’میں ایران کو مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑی تخریبی قوت سمجھتا ہوں۔